یوکرینی فوجی کے ہیلمٹ سےگولی آرپار سپاہی محفوظ ویڈیووائرل

اگلے محاذ پر لڑنے والے ایک سپاہی گولی آرپار ہونے کے باوجود معجزانہ طور پر روسی گولی سے محفوظ رہا

یوکرینی سپاہی کے ہیلمٹ پر گولی لگی اور دوسری جانب سے گزرگئی لیکن سپاہی مکمل طور پر محفوظ رہا۔ فوٹو: ریڈاٹ ویڈیو فوٹیج

روس یوکرین جنگ میں ایک غیرمعمولی انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس پیشانی کے اوپر اس کے ہیلمٹ پرگولی لگی اور اندر سے گزرتی ہوئی باہرنکل گئی۔ اس وقت سپاہی ہیلمٹ پہننے کے باوجود اس گولی سے محفوظ رہا جس کی ناقابلِ یقین ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

اگلے محاذ پر لڑنے والے ایک سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو معجزانہ طور پر ایسی گولی سے بچ گیا جس سے موت یقینی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سپاہی پہلے ہیلمٹ پہنے نظرآرہا ہے جبکہ بعد میں وہ ہیلمٹ اتار کر وہ جگہ دکھاتا ہے جہاں سے گولی داخل ہوئی اور ہیلمٹ کے پیچھے سے نکل گئی جس کے ساتھ اندر پلٹ پروف مٹیریئل کے ریشے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔




ماہرین کا خیال ہے کہ ہیلمٹ کے اندر گولی روکنے والی دبیز بلٹ پروف پرت ہے جسے کے اندر سے گولی گزری ہے اور سر بالکل محفوظ رہا ہے تاہم دوسری جانب یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ گولی نے اندر داخل ہوتے ہی اپنا راستہ بدل لیا ہوگا۔

سپاہی اس واقعے سے خوفزدہ دکھائی دے رہا لیکن اس کی کھوپڑی پر گولی رگڑنے کا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہےجس نے بالوں کے درمیان راستہ بنایا ہے۔

سب سے پہلے یہ فوٹیج ریڈ اِٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی جہاں سے یہ دنیا بھر میں پھیلی ہے۔ اس پر عوام حیران ہیں اور انہوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہارکیا ہے۔ بعض افراد نے جنگ کو براقرار دیتے ہوئے اسے انسانی دشمن قرار دیا ہے۔
Load Next Story