کالج طلبا و طالبات کی امتحان میں شرکت کیلیے 70 فیصد حاضری لازمی قرار
70 فیصد حاضری نہ ہونے والے طالب علموں کو امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا، سیکریٹری کالجز سندھ
محکمہ کالجز نے کالج طلبا و طالبات کے امتحانات میں بیٹھنے کیلیے 70 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کالجز کی جانب سے جاری حکم نامے میں طلبا وطالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ اُن کی کالج حاضری 70 فیصد ہو، ایسا نہ ہونے کی صورت میں انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیکریٹری کالجز نے کہا کہ 70 فیصد حاضری کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔