پولیس اور رینجرز کی اورنگی میں مشترکہ کارروائی دو ڈکیت گرفتار
اسٹریٹ کرمنلز معاذ اور عبدالوہاب گرفتار، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا
سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان معاذ اور عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان اورنگی ٹاؤن اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان 29 دسمبر کو اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار شہری سے 5 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میں ملزمان کو بآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے کنواری کالونی ماربل فیکٹری ایریا اور قطر ہسپتال روڈ پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔