لاہور میں ملزمان ڈیلیوری بوائے سے پیزا لوٹ کر فرار
پیزا بوائے نے تھانہ میں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست دے دی
لاہور میں چھ ملزمان رات گئے پیرا ڈیلیور کرنے والے لڑکے سے 1800 روپے مالیت کا پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا یہ انوکھا واقعہ لاہور کی جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے 1850 روپے مالیت کا پیزا لوٹ لیا۔
20 انچ کا بڑا پیزا حسن نامی شہری نے آرڈر کیا تھا، بلال نامی پیزا بوائے حسن کا آڈر لیکر رات گئے پاشا چوک کے بی کالونی جا رہا تھا، اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر چھ نوجوان آئے اور پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔
پیزا بوائے نے تھانہ میں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست دے دی۔