کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافرآپس میں لڑ پڑے

مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا، ایئرلائن انتظامیہ

فوٹو اسکرین گریپ

کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والے پی ائی اے کے طیارے میں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، شدید جھگڑے کے دوران دیگر مسافر خود اور بچوں کو بچاتے رہے۔

کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 326 اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی تو دو مسافروں کے مابین دوران پرواز بھی تکرار ہوتی رہی تاہم جب طیارہ لینڈ ہوا تو مسافر آپس میں دوبارہ الجھ پڑے اور تکرار کے بعد ایک دوسرے پر پل پڑے اس دوران کسی مسافر نے ویڈیو بنالی جو وائرل ہوگئی۔


مسافروں کے جھگڑے کے دوران دیگر مسافر جو سیٹوں سے اٹھے ہوئے تھے خود کو بچاتے رہے جبکہ خاتون جس کے ہاتھ میں بچہ اٹھایا ہوا کے ساتھ موجود عزیز دوسرے بچے کو اٹھا کر اُسے بچاتا رہا۔

مسافروں کے جھگڑے پر طیارے کے پائلٹ نے سیکورٹی اسٹاف کو طلب کیا، بعدازاں اے ایس ایف کا عملہ دونوں مسافروں کو لیکر کنڑول روم روانہ ہوا جہاں دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ائیرلائن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں نے طیارے میں جھگڑا کیا جنہیں سیکورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story