مالاوی میں ہیضے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے باعث اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

مارچ میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک ہیضے سے 17824 افراد متاثر اور 595 ہلاک ہوچکے ہیں

فوٹو:فائل

مالاوی میں ہیضے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکام نے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیضے کی وبا کے باعث مالاوی کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے، مارچ میں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک ہیضے سے 17824 افراد متاثر اور 595 ہلاک ہوچکے ہیں۔


وزیر صحت کا کہنا ہے کے وبا پر قابو پانے تک دو شہروں بلنٹائر اور لیلونگوے میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پرائمری اور سیکنڈر اسکول بند رہیں گے۔

وزیر صحت کھمبیز چیپونڈا کا کہنا ہے کے ماضی کے مقابلے رواں برس پھوٹنے والی وبا سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

مالاوی میں ہر سال نومبر سے مارچ کے دوران ہونے والی بارشوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں ۔
Load Next Story