بگ بیش لیگ میں مینکڈ رن آؤٹ تھرڈ امپائر نے مسترد کردیا

وجہ یہ تھی کہ گیندکرتے ہوئے ایڈم زیمپا کے بازو کا خم اتناہوچکا تھا کہ وہ ایکشن کونامکمل چھوڑکر رن آؤٹ نہیں کرسکتے تھے

وجہ یہ تھی کہ گیندکرتے ہوئے ایڈم زیمپا کے بازو کا خم اتناہوچکا تھا کہ وہ ایکشن کونامکمل چھوڑکر رن آؤٹ نہیں کرسکتے تھے۔ فوٹو: فائل

بگ بیش لیگ میں مینکڈ رن آؤٹ تھرڈ امپائر نے مسترد کردیا۔

میلبورن اسٹارز کے کپتان ایڈم زمپا بولنگ کررہے تھے کہ رینیگیڈز کے ٹام روجرز کو کریز سے باہر نکلتے دیکھ کر بال پھینکنے کے بجائے پیچھے مڑے اور بیلز بکھیر دیں۔


تھرڈ امپائر نے ری پلے چیک کرنے کے بعد بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ گیند کرتے ہوئے ایڈم زیمپا کے بازو کا خم اتنا ہوچکا تھا کہ وہ ایکشن کو نامکمل چھوڑ کر رن آؤٹ نہیں کرسکتے تھے، ان کے بازو کا زاویہ 90 سے زیادہ ہوچکا تھا جب وہ واپس پلٹے۔

Load Next Story