وزیراعظم کے داماد کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت منظور

احتساب عدالت لاہور نے ہارون یوسف عزیز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت لاہور میں دائر درخواست میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شامل تفتیش ہوکر نیب حکام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 12 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ وزیراعظم کے داماد کی حفاظتی ضمانت منظور

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 22 دسمبر کو وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
Load Next Story