کراچی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی فرینک کیمرون کے انتقال کے سوگ میں پٹیاں باندھیں

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی فرینک کیمرون کے انتقال کے سوگ میں پٹیاں باندھیں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور معاون عملہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔


انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور چیف سلیکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کا سوگ مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

فرانسس جیمز کیمرون 2 جنوری کو چل بسے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔ انہوں نے 1968ء سے 1986ء تک نیوزی لینڈ کے سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کیمرون کو کرکٹ میں خدمات پر آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر بھی کیا گیا۔
Load Next Story