پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا ٹی ٹی پی کی دھمکیوں کا جائزہ لیا جائے گا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے (فوٹو: فائل)

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری مشترکہ طور پر صدارت کرینگے جبکہ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان کی چیئرمین پی پی پی کو ملنے والےدھمکیوں کا جائزہ جائے گا جبکہ چیئرمین کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ ہوگی۔


دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات اور اتحاد پر تفصیلی غور ہوگا، ایم کیو ایم کو کس طرح منایا جاسکتا ہے اس حوالے سے بھی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں ن لیگ کی پالیسیوں پر بحث کی جائے گی آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزراء اور مرکزی رہنما شریک بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جس میں انہوں نے خصوصا بلاول بھٹو زرداری کا نام بھی لیا ہے۔
Load Next Story