عابد علی نے انجری سے واپس آکر پلئینگ الیون میں دستیابی کا اعلان کردیا

پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کرنا میرا کام ہے، آگے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے، ٹیسٹ کرکٹر

پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کرنا میرا کام ہے، آگے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے، ٹیسٹ کرکٹر (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کپ میں تین سینچریاں اسکور کرنے والے قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ایک بار پھر پلئینگ الیون میں دستیابی کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا کہ انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد مکمل فٹ ہوں، بطر کرکٹر میدان میں پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کرنا میرا کام ہے، آگے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔


16 ٹیسٹ اور 6 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائدنگی کرنے والے عابد علی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی سسٹم ہو، ہمیں اس کے مطابق کھیلنا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس بہتر سے بہتر بنانے کی طرف دھیان دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتیں گے۔
Load Next Story