وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

وزیراعظم نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چاروں وزرائے اعلیٰ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے خط لکھا ہے

سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے۔وزیراعظم کی ہدایت۔فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کی توجہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی طرف دلائی گئی ہے۔


وزیراعظم کی جانب سے تحریر خط میں کہا گیا ہےکہ ملک میں ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سندھ میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہیں کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے۔

وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چاروں وزرائے اعلیٰ کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے خط لکھا ہے۔
Load Next Story