نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کیلیے الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کو طلب کرلیا
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ سے نا اہلی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لیے وفاقی وزیر کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے اسحاق ڈار کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ نوٹس میں اسحاق ڈار کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ وہ 9 جنوری کو خود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔
مزیدپڑھیں: اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ 26 دسمبر 2022 کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو اب 9 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔