کراچی میں اتوار سے سردی مزید بڑھنے کا امکان
کراچی میں گیارہ جنوری سے کولڈ ویو داخل ہوگا جس سے درجہ حرارت کم ہونے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کو شہر میں درجہ حرارت بڑھے گا تاہم اتوار سے شہر میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں،تاہم اتوارسے ہواؤں کی رفتارمیں کمی اوردرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں موجود ہے، سسٹم کے پی کے اوربالائی علاقوں کی جانب منتقل ہونے کے بعد اس کے عقب میں موجود سرد لہر(کولڈ ویو) کے اثرات 11جنوری سےکراچی میں سردی کی صورت میں نمایاں ہوسکتے ہیں۔ جس کے بعد مجموعی درجہ حرارت(صبح وشام )میں دوبارہ کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران کوئی دوسرا مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہوا تو کراچی میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 11.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 25.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار28کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔