سابق آرمی چیف کے اہل خانہ کا ڈیٹا لیک کیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو پیش کیے بغیر ہی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع دی اور سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی

(فوٹو فائل)

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے کیس میں تین ملزمان کو پیش کیے بغیر ہی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی، عدالتی وقت تک ایف بی آر کے گرفتار ملازمین کو پیش نہیں کیا گیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع دی۔


واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے تین ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی اور عدیل اشرف کو گرفتار کیا اور اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے معاملے کو سرکاری اوقات کار کے ختم ہونے تک التوا میں رکھا ، زیر حراست ملزمان کے وکلا کی جانب سے سرکاری وقت کے ختم ہونے تک انتظار کیا گیا ، عدالت نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story