ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پرپابندی عائد

پابندی ایران کی جانب سے روس کو ڈرون فراہم کرنے پر عائد کی گئی، امریکی وزارت خزانہ

ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کی ہے:فوٹو:فائل

امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنی کے 6 اعلیٰ عہدیداروں اور بورڈ ارکان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمپنی پرپہلے ہی 2013 میں پابندی عائد کی جا چکی ہے۔


امریکی پابندی کا شکار افراد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں اور وہ کسی بھی بینک یا عالمی ادارے سے مالی لین دین بھی نہیں کرسکیں گے۔امریکا نے ایران پر یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام عائد کر کے پابندی لگائی ہے۔ ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔

 
Load Next Story