کراچی میں سردی کم ہونے کی پیش گوئی

ہفتے کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں، رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی

فوٹو: فائل

ہفتے کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں، رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، اتوار سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے اور سمندر کی کئی روز سے بند ہوائیں آج سے دوبارہ فعال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے موسم خنک رہا، شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔


محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم خشک اور راتیں قدرے سرد ریکارڈ ہوسکتی ہیں تاہم آج سے پارہ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگا جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتارآج کم رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Load Next Story