جینیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر ملنا غیبی امداد سے کم نہیں وزیراعظم
اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم کا اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جینیوا کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکرہے جس نے پاکستان اور مصیبت زدہ عوام کے لیے بہتری کی راہ کھولی، 9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور پاکستان کی بحالی کے لیے غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں ںے کہا کہ یہ اکائیوں اور بائیس کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کے ٹیم ورک کی کامیابی ہے، وفاق اور اکائیوں کے اسی ٹیم ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے، اس امانت کو دیانت داری، شفافیت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سے حق داروں تک پہنچائیں گے۔
یہ پڑھیں : جینیوا کانفرنس؛ سیلاب متاثرہ پاکستان کیلیے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ تمام عالمی پارٹنرز بالخصوص سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، ہمیشہ مہربان بھائی سعودی عرب، عظیم دوست چین، برادر ملک ترکیہ کی قیادت کے مشکور ہیں، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانفرنس کے علاوہ پاکستان کی مالی معاونت کا فراخ دلانہ اور برادرانہ قدم اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم برادر ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یورپی یونین، امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس سمیت کانفرنس میں شریک تمام ملکوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، یو ایس ایڈ، ڈیفیڈ اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ نے کانفرنس کے مقاصد کے حصول میں نہایت متحرک اور قابل تحسین کردار ادا کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کو پاکستان کو درپیش مالی مشکلات سے آگاہ کرنے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے درکار وسائل کی فراہمی اور عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی سے متعلق : محمد بن سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت
ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے صوبوں کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر تیار کردہ 4 آر ایف کی جامع دستاویز تیار کی جس کی وجہ سے یہ رقوم پاکستان کو ملنا ممکن ہوسکا، اس دستاویز میں نقصانات اور بحالی کے لئے مستقبل کا خاکہ دیاگیا ہے، احسن اقبال، شیری رحمن، سردار ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کو ان کی بہترین کاوشوں پر شاباش دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : مشکلات بہت ہیں لیکن پاکستان کے6 ماہ تک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں؛ بلوم برگ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جینیوا کانفرنس کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی تحسین کرتا ہوں، آپ سب نے 'ٹیم پاکستان' بن کر پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کی، آپ سب پر فخر ہے، الحمداللہ ، پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکل رہا ہے، اللہ تعالی کی مدد اور عوام کے تعاون سے پاکستان کی طرف بڑھتی ہر مشکل کا جرأت ودانائی سے مقابلہ کریں گے۔