کراچی میں شدید سردی کا امکان درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جنوری سے 17 جنوری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید سردی پڑے گی
شہر قائد میں جمعرات سے منگل تک شدید سردی پڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق 12 جنوری (جمعرات) سے 17 جنوری کے دوران سردی کی نئی لہر کراچی سمیت سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھ میں بھی کم سے کم پارہ 5 سے 7 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، دادو، تھرپارکرمیں کم سے کم 2 سے 4ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیرآباد،نوشہروفیروز،خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑمیں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے عوام کو سردی کی لہرکے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں مذید ایک ڈگری اضافے سے 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف جبکہ رات میں خنک رہنے کاامکان ہے،صبح کے وقت دھند چھانے جبکہ معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔