ایف آئی اے نے خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا
ملزم نے متعدد جعلی فیس بک اور نسٹاگرام اکاونٹ بنائے ہوئے تھے، ترجمان ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے حیدر علی خان نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا اور متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد جعلی فیس بک اور نسٹاگرام اکاونٹ بنائے ہوئے تھے جسے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔