امریکی ایوی ایشن کا سسٹم ڈاؤن ملک بھر میں پروازیں مؤخر
تمام ڈومیسٹک پروازوں کو کل صبح 9 بجے تک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے
امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن کے سسٹم نے اچانک کام کرنا بند کردیا جس کے باعث ملک بھر کی پروازیں بند ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اس لیے مسافر اپ ڈیٹس کے لیے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کو کل صبح 9 بجے تک مؤخر کر دیں تاکہ پروازوں اور ان کی حفاظتی معلومات کی سالمیت کی توثیق کی جاسکے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا کہ خرابی کس نوعیت کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی کو درست کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے نظام کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو پائلٹوں کو خطرات سمیت ہوائی اڈے کی سہولیات اور طریقہ کار میں تبدیلیوں سے آگاہ کرتا ہے۔