سدھارتھ ملہوترا کو’مشن مجنوں‘ میں مسلمان روپ دھارنے پر ٹرولنگ کا سامنا

فلم میں سدھارتھ بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان میں مسلمان بن کر جاسوسی کر رہا ہے

فلم مشن مجنوں 20 جنوری کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی(فوٹو: اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'مشن مجنوں' کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اداکار کو شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی نئی فلم 'مشن مجنوں' کا ٹریلر شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاکستان میں ایک مسلمان کا بھیس بدل کر جاسوسی کر رہا ہے۔

مشن مجنوں ایک بھارتی ایجنسی کے ایسے مشن کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ یعنی سدھارتھ ملہوترا کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔تاہم وہ ایک پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔
Load Next Story