سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا پاکستان سے تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت کا معاہدہ

اس معاہدے پر اسلام آباد میں پاکستانی اور سعودی حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے

—فوٹو

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو تیل کی مصنوعات پر ایک ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ(ایس ڈی ایف)کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد منعقدہ تقریب میں طے پانیو الے معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد جبکہ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اللہ ان کی حفاظت فرمائے کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور پاکستان میں اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پاکستان کو 1 بلین امریکی ڈالر مالیتی تیل مصنوعات کی مالی اعانت کے معاہدے پر دستخط کیے۔


اس معاہدے پر اسلام آباد میں پاکستانی اور سعودی حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی معیشت کے شعبے کی ترقی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آج دستخط کیے گئے۔

اس اسٹریٹجک معاہدے کا مقصد برادر ملک پاکستان کو پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد میں تسلسل لانا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 اور 2021 میں بھی 4.44 بلین امریکی ڈالرز مالیتی تیل کی مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے حالیہ معاہدہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ایس ایف ڈی اور پاکستانی حکام کے ذریعے ملک میں ترقی کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔ فنڈ کے قیام کے بعد سے، ایس ایف ڈی نے اب تک پاکستان کے توانائی، پانی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف تراقیاتی شعبوں میں تقریباً 1.4 بلین امریکی ڈالر مالیت کے 40 سے زائد منصوبوں اور پروگراموں میں مالی معاونت کی ہے۔
Load Next Story