زرمبادلہ کے ذخائر مزید کمی سے کم ترین سطح پر پہنچ گئے

ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ میں کمی آئی

—فائل فوٹو

بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباو کے باعث ملی زرمبادلہ کے ذکائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔


پاکستان کی طرف سے اماراتی بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدا یک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اب یو اے ای ،سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک و ڈونرز سے متوقع امداد ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے امکانات ہیں۔
Load Next Story