رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف انحراف کا ڈیکلیریشن الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

رہنما پی ٹی آئی چوہدری مسعود کے خلاف انحراف کا ڈیکلیریشن چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے موصول ہوا تھا، نوٹس

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے خلاف انحراف کے ڈیکلیریشن کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔

ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ای سی پی میں پیش ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے خلاف انحراف کا ڈیکلیریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا تھا۔


نوٹس میں کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے زریعے یہ ڈیکلیریشن بھیجا گیا اور اب معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کی تاریخ سماعت کے لۓ مقرر کی ہے۔

ای سی پی نوٹس کے مطابق عمران خان کو مقررہ تاریخ کو دن 10 بجے کمیشن کے رو برو پیش ہونے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں کہا گیا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ عمران خان کو نوٹس بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا گیا۔
Load Next Story