اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی ہے گورنر پنجاب
گورنر بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی تصویر شیئر کی جس پر 12 جنوری 2023 کی تاریخ درج ہے۔
اس سمری میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
Governor sb please act on the Constitution and Dissolve Assembly As soon as possible so we can move into election phase.. grateful https://t.co/AzH4wBHlV6
مونس الہیٰ نے ٹویٹ میں گورنر ہاؤس سمری کی وصولی کی رسید بھی شیئر کی۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دسختط کیے اور پھر اسے گورنر ہاؤس بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر ہاؤس بھیج دی ہے اگر گورنر نے عمل درآمد نہ کیا تو 48 گھنٹوں بعد اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کیلیے حمزہ شہباز کو بھی خط ارسال کردیا ہے۔