کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں 449 روپے تک اضافے کی منظوری
یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی
نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کا ٹیرف یکساں کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی، جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی، جس پر نیپرا نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی اور اب ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا۔
نیپرا نے ڈسکوز کے لئے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لئے کے الیکٹرک کے لئے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔