اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
ملزم پر 2 افراد کو چھاپے کے نام پر حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر تاوان کی وصولی کا الزام ہے، اے وی سی سی
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار کرلیا۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مبینہ الزام میں سی ٹی ڈی افسر کے ڈرائیور ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔
اے وی سی سی کے مطابق ملزم کے خلاف گزشتہ سال بلال کالونی پولیس میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں فیضان اور سعد نامی 2 افراد کو چھاپے کے نام پر حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر تاوان کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا الزام عائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری فیضان نے مبینہ تاوان کی ادائیگی کے بعد سی ٹی ڈی افسر شعیب اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انھوں اس حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا تھا، بلاجواز حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئیں تھیں بعدازاں اے وی سی سی پولیس نے تحقیقات کر آگے بڑھاتے ہوئے اغوا کے الزام میں ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم سے غیرقانونی طور پر سی ٹی ڈی کی پولیس موبائل کو استعمال اور شہریوں کو بلاجواز حراست میں لینے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔