انتخابی سامان سے بھرا بیگ لیجاتے ہوئے ایک شخص پکڑا گیا
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے جبکہ عائشہ منزل کے قریب پولنگ کے استعمال کے سامان کی ترسیل کے دوران ایک شخص سامان سے بھرا ہوا بیگ لیجاتے ہوئے پکڑا گیا۔
انتخابی سامان سے بھرا ہوا بیگ لیجاتے ہوئے شخص کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلمنٹ پہنا ہوا ایک شخص سامان کا بیگ لے کر کوسٹر سے اتارتا ہے جس پر وہاں پر موجود افراد فوری طور پر اس شخص کی جانب لپکتے ہیں اور اس پر سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص اس بیگ کو اپنا ذاتی بیگ اور خود کو سرکاری نمائندہ بتاتا ہے تاہم لوگوں کے جمع ہونے کے بعد مذکورہ بیگ واپس کوسٹر میں رکھ دیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں کوسٹر پر یوسی 4، بندہانی کالونی لیاقت آباد وہیکل نمبر 10 لکھا ہوا پایا گیا۔ واقعہ سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس کی انکوائری کر رہے ہیں کہ اور جو بھی صورتحال واضح ہو سکے گی میڈیا کو آگاہ کر دیا جائیگا۔