جمہوریت اور معیشت کیوجہ سے حکومت سے اتحاد ختم نہیں کررہے ایم کیو ایم
وزیراعظم اور آصف زرداری نے بہت کوششیں کیں مگر الیکشن کمیشن کا رویہ مایوس کن تھا، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات سے دستبرداری اور حکومت سے اتحاد ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم، آصف زرداری نے ہمارے تحفظات کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا مگر الیکشن کمیشن نے ایک نہ سنی۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے رویے کیوجہ سے بلدیاتی انتخابات سے دستبردار ہورہے ہیں کیونکہ جعلی حلقہ بندیاں اور دھاندلی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم ملک کے معاشی حالات اور جمہوریت کے فروغ کے لیے فی الحال وفاقی حکومت سے اتحاد ختم نہیں کررہے تاہم اس حوالے سے مستقبل میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔