نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ 68 افراد ہلاک
طیارے میں عملے کے 4 سمیت 72 افراد سوار تھے جن میں 15 غیرملکی ہیں، نیپالی حکام
نیپال میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 68 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان اور 68 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔
ایک دن گزر جانے کے باوجود تاحال دیگر 4 لاشیں نہیں مل سکیں۔ جہاز کا بلیک باکس مل گیا تاہم طیارہ حادثہ کی وجوہات کا بھی تعین نہیں ہوسکا۔
ہلاک ہونے والوں مسافروں میں سے 53 نیپالی، 5 بھارتی، 4 روسی، 2 کورین جب کی ارجنٹائن، آسٹریلیا، فرانس اور آئرلینڈ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کچھ لاشیں طیارے سے دور بھی پائی گئیں۔ طیارے کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایوی ایشن کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھارا شہر کے لیے اُڑان بھری تھی۔