ریلوے پولیس میں600اہلکاربھرتی کرنے کی منظوری
اہلکارانسداددہشت گردی تربیت کے بعدمتعلقہ ڈویژنز کودیے جائیں گے، ذرائع
KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف نے ریلوے پولیس میں 600اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی تربیت کے بعد متعلقہ ڈویژنز کو یہ نئے پولیس اہلکار دیے جائیں گے جو مسافر ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری منظور کرتے ہوئے 600پولیس ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت دی، ریلوے پولیس میں اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔