بھارت دورانِ پرواز مسافر منہ اور ناک سے خون بہنے پر ہلاک

میڈیکل ایمرجنسی پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی لیکن مسافر کو بچایا نہ جاسکا

مسافر کی عمر 60 سال تھی، فوٹو: فائل

بھارت میں ایک مسافر کی پرواز کے دوران طبیعت بگڑ گئی، ان کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا اور طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے ہی وہ دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مادورائے سے نئی دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ طبیعت بگڑنے پر طیارے کو دیوی اہلیا بائی ہولکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔


اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنے کے بعد بتایا کہ مسافر کو اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔ مسافر پہلے سے ہی زیابیطس، بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

60 سالہ مسافر کی شناخت اتول گپتا نوئیڈا کے نام سے ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

 
Load Next Story