بے نظیر قتل کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

عدالت کے جج جوڈیشل اکیڈمی میں مصروفیت کے باعث چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہفتے کو کوئی کارروائی نہیں ہوسکی

عدالت کے جج جوڈیشل اکیڈمی میں مصروفیت کے باعث چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہفتے کو کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت12اپریل تک ملتوی کر دی۔


عدالت کے جج جوڈیشل اکیڈمی میں مصروفیت کے باعث چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہفتے کو کوئی کارروائی نہیں ہوسکی جبکہ مقدمے کے ملزمان سابق ڈی آئی جی سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد اور سابق صدر پرویز مشرف کی نمائندگی صفدر جاوید نے کی، آئندہ تاریخ سماعت پر مزید 5 گواہ طلب کیے گئے ہیں۔
Load Next Story