پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی معمہ بن گئی

پی سی بی کا افتتاحی تقریب ملتان میں کرنے پر اصرار

فوٹو فائل

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے ملتان کے سپرد پر اصرار کرنے لگا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ایٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی معمہ بن گئی، گذشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پی سی بی ملتان کے بجائے کراچی میں انعقاد پر غور کر رہا ہے۔


اب ذرائع کا کہنا ہے کہ گوکہ بعض لوگ ایسا چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل 8 کی میزبانی کراچی کو دی جائے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے سابقہ ارادے پر ہی قائم ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے نمائشی میچ کا بھی ارادہ ہے۔

 
Load Next Story