کراچی کے تمام نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے الیکشن کمشنر سندھ

کراچی میں 57 ریٹرننگ افسروں نے خدمات انجام دیں، اعجاز انور چوہان

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، الیکشن کمشنر سندھ:فوٹو:فائل

سندھ کے الیکشن کمشنراعجازانور چوہان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے۔


الیکشن کمشنر سندھ اعجازانور چوہان نے بیان میں کہا کہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔کراچی میں 246 یوسیز اور 1230 حلقے ہیں۔ کراچی کے تمام نتائج آج شام تک تیار ہوجائیں گے۔

سندھ کے الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 57 ریٹرننگ افسران نے خدمات انجام دیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔
Load Next Story