انتخابی عمل سے افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کی راہ ہموار ہوئی ترجمان دفتر خارجہ
: افغان عوام نے دھمکیوں اورخراب موسم کے باوجود بہادری سے انتخابی عمل میں حصہ لیا، تسنیم اسلم
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ انتخابی عمل سے افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کی راہ ہموار ہوئی جس پر افغان عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان عوام کو صدارتی اور صوبائی کونسل کے انتخابات پر مبارکباد دیتا ہے، جنہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود بہادری سے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور اپنے ملک کی قیادت کے لئے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ انتخابی عمل کے بعد افغانستان میں جمہوری اور پر امن انداز میں حکومت سازی کے دیگر مراحل بھی کامیابی کے ساتھ طے کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے عوام اس تاریخی موقع پر بھی افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.