پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

شعیب اختر پالیسی سازی میں پی سی بی کی معاونت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شاہد آفریدی کے بعد اب راولپنڈی ایکسیرپس شعیب اختر کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کرنے پر غور کررہی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی جانب سے شعیب اختر سے باقاعدہ طورپر رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جاسکے۔


اطلاعات کے مطابق سابق فاسٹ بولر ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے چکے ہیں، جلد لاہور میں پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے شعیب اختر کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکس کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پالیسی سازی میں پی سی بی کی معاونت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد راولپنڈی ایکپسریس ہمشیہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہترین لانے کی تجاویز دینے کے ساتھ ملکی کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
Load Next Story