شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی ہنگامہ آرائی انتظامیہ پر پتھراؤ
صورت حال زیادہ بگڑنے پر جیل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔
ڈسٹرکٹ جیل میں موجود سزائے موت کے قیدی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور جیل حکام پر پتھراؤ شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل میں احتجاج سزائے موت کے قیدیوں کی بیرک میں تلاشی کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فون کو ضبط کرنے پر شروع ہوا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے مطالبات نہ ماننے پر وہ بیرکوں کی چھت پر چڑھ گئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی، اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔
صورت حال زیادہ بگڑنے پر جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جس نے قیدیوں کو چھتوں سے اتار کر صورتحال کو قابو میں کیا، جیل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری اب بھی جیل میں موجود ہے۔