آسٹریلیا مسلسل تیسری بار ویمن ٹی 20 چیمپیئن بن گیا

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میگ لیننگ نے 44 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

2010 اور 2012 میں بھی آسٹریلین ٹیم ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، ہیتھر نائٹ نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سارہ کویٹ نے 3 جب کہ رینی فیرل اور ایلیز پیری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


آسٹریلیا نے 106 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میگ لیننگ نے 44 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ ایلیز پیری 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ویمن ٹیم 2010 اور 2012 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
Load Next Story