آصف زرداری نے سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں اتحاد کا اعلان کردیا

ایم کیوایم سے اتحاد کی صورت میں سندھ کےعوام کو فائدہ ہوگا، شریک چیرمین پیپلز پارٹی

بے نظیر بھٹو انکم اسپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی کامیاب اسکیم تھی جسے موجودہ حکومت نے بھی جاری رکھا، آصف زرداری۔ فوٹو: فائل


سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد کرے گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ میں پارٹی عہدیداروں اورمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت مرکز میں بھی پیپلز پارٹی کی بنے گی جبکہ سندھ میں ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، بے نظیر بھٹو انکم اسپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی کامیاب اسکیم تھی جسے موجودہ حکومت نے بھی جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت مستحق خواتین کو مزید معاوضہ دیا جانا چاہیئے اورخواتین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور ان کا دل نوابشاہ کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

Load Next Story