شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی
سابق وزیر داخلہ کی رہائشگاہ کی سکیورٹی کے لیے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہلکاروں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے۔ شیخ رشید پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔
راشد شفیق کے مطابق سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔