بھارتی وزیر کے چیلنج پر شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ دیکھی
فلم 25 جنوری کو ریلیز ہو گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے
ایک بھارتی وزیر کے مطالبے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم 'پٹھان' دیکھی ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گرش گوتم نے اداکار کو چیلنج دیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ یہ فلم دیکھ کر بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں : برج خلیفہ پر فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش؛ ویڈیو وائرل
گرش گوتم کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ کے کپڑے ہماری قوم کے فخر کا نشان ہیں، ان کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔
انہوں نے کنگ خان کو چلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے یہ فلم اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر دیکھ لی تو ہم مان جائیں گے کہ اس فلم میں کچھ غلط نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی 'پٹھان' امریکی اور پاکستانی فلموں کا گھٹیا ورژن قرار
شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کیلئے فلم 'پٹھان' کی ایک خاص اسکریننگ کی جہاں ان کے تینوں بچے فلم کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔
'پٹھان' کو اپنے پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ شدید تنازعہ کا سامنا ہے، گانے میں دیپیکا پڈوکون کے نیم برہنہ زعفرانی لباس پر ہندو قوم پرستوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کے پوسٹر پھاڑ دیئے
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔