ڈیجیٹل کرنسی بز کوائن کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم ظفررانا نے یو ٹیوب پرسرمایہ کاری اوربھاری منافع دینے کے نام پرشہریوں کو لوٹا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی نےکارروائی کے دوران ڈیجیٹل کرنسی بز کوائن کا جھانسہ دے کردرجنوں لوگوں سےکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتارکیا۔
ملزم ظفررانا نے یو ٹیوب پرسرمایہ کاری اوربھاری منافع دینے کے نام پرشہریوں کو لوٹا اور سیکڑوں لوگوں سے 50 تا 10 ہزاریورو فی کس سرمایہ کاری کے نام پربٹورے،ملزم نے فراڈ سے وصول کردہ رقومات منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی اورترکیہ منتقل کیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فراڈ کے انکشاف پر ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں وطن واپس لوٹا تھا جس کو سائبر کرائم ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون، لیپ ٹاپ، پاسپورٹ، مختلف بینکوں کے نو اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بزٹریک اوربزکوائن کارڈ، مشکوک منی ٹرانزیکشن دستاویزات، ایک قیمتی گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزم ظفر علی رانا اور اس کے ساتھی بزٹریک، بز کوائن اورگرونیٹ کےدھندے میں ملوث رہے۔ ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے