کراچی ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو کو سول ایوی ایشن نے ’گمراہ کن‘ قرار دے دیا
انٹرنیٹ پر 2018 کے واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جارہاہے، ترجمان سول ایوی ایشن
سول ایوی ایشن نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جھگڑے کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے 'گمراہ کن ' قرار دے دیا۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ہوائی اڈوں پر ماضی میں ہونے والے ہاتھا پائی کے واقعے کو حالیہ بناکر پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گمراہ کن حرکت ہے کیونکہ یہ 2017 اور 2018 کے واقعات ہیں،ویڈیو کے پہلے حصے میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2018 کا ایک واقعہ دکھایا گیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو بعد میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے معطل کر دیا تھا اور محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اُس وقت بڑے پیمانے پر اس واقعے کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا اور اب پانچ سال کے بعد ایک بار پھر پرانی ویڈیو کو تازہ بناکر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔