تحریک انصاف 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گیعمران خان امیدوار ہوں گے فواد چوہدری
استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی بعد خالی ہونے والی تمام نشستوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ تحریک انصاف 33 نشستوں پر انتخابات لڑے گی اور اس کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 34 اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین میں پرویز خٹک، شہریار آفریدی، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید، فواد چوہدری، حماد اظہر ،شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، علی زیدی، مراد سعید، زرتاج گل، غلام سرور خان اور نور الحق قادری وغیرہ شامل ہیں۔