ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستان دوسری آزمائش میں ناکام

انگلینڈ نے ہرادیا، زمبابوے کو روانڈا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ہینریٹ کے 4 بالز پر 4 شکار، کیویز اور ویسٹ انڈین بھی فتحیاب۔ فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان دوسری آزمائش میں ناکام ہوگیا،انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ لائن توقعات کا بوجھ نہیں اٹھاسکی۔

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 53 رنز سے ہرادیا، فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 156 رنز بنائے، سیرین سمیل نے 33 گیندوں پر 37 رنز اسکورکیے، انوشہ ناصر نے 20رنز دیکر 2 وکٹیں نام کیں۔

پاکستانی ٹیم 5 وکٹ کھوکر 103 رنز بناسکی، سیدہ عروب شاہ نے 34 رنز بنانے کیلیے 36 بالز کا سامنا کیا، سوفیہ سمیل نے 10 رنز دیکر 2 شکار کیے.روانڈا نے زمبابوے کو 39 رنزسے شکست دے دی۔


فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 119 رنز بنائے،گیزل 34 رنز بناکر نمایاں رہیں، حریف سائیڈ 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایم ٹومبا نے 20 رنز بنائے، ہینریٹ ایشموے نے 4 گیندوں پر لگاتار 4 وکٹیں اڑائیں، روانڈا نے ورلڈ کپ میں پہلی فتح نام کی۔

نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا، آئرش ٹیم 74 رنز پر ہمت ہارگئی، زارا کریگ نے 20 رنز بناکر کچھ حوصلہ کیا،نتاشا کوڈائر نے 6 رنز دیکر 3 وکٹیں اڑائیں،کیویز نے ہدف محض ایک وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ اینا براؤننگ نے 14 بالز پر 29 رنز اسکور کیے، جورجینا ڈیمپسے نے ایک وکٹ نام کی۔

ویسٹ انڈیز نیانڈونیشیا کو 77 رنز سے قابو کرلیا، کامیاب سائیڈ نے 3 وکٹ پر 177 رنز بنائے، زائیڈہ جیمز نے 55 کی اننگز کھیلی، نی سورانیشا نے 22 رنز دیکر ایک وکٹ نام کی، حریف ٹیم 9 وکٹ پر 99 رنز بناسکی، کیڈیک کورنی آرتانی نے 15 رنز نمایاں بنائے، ڈیجینبا جوزف نے 14 رنز دیکر 3 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا۔
Load Next Story