جماعت اسلامی کیساتھ مئیر پرفارمولا طے کرنے کیلیے تیارہیں سعید غنی
جہاں جماعت ہار جاتی ہے وہاں شور شرابہ کیا جاتا ہے، سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مئیر پرفارمولا طے کرنے کے لیے تیارہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیاد پر بات کرنے کو تیار ہیں۔جماعت کو توقع سے زیادہ نشستیں ملی ہیں اور وہ صفر سے 100 پرچلی گئی ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جماعت ہار جاتی ہے وہاں شور شرابہ کیا جاتا ہے۔ شہر کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے ۔حافظ نعیم کا میرے بھائی سے متعلق دیا گیا بیان غلط ہے۔ میرا بھائی دوبارہ گنتی میں نہیں جیتا بلکہ وہ ایک یوسی سے ہارا تھا ایک سے جیتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت ٹی وی پر بیٹھ کر مئیر نہ مانگے۔جماعت کیساتھ میئر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حیرت ہے کہ جماعت کیسے جیت گئی۔ یہ ہمارے علاقے تھے اور ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں ہمارے سامنے آئی ہیں۔ ہم حقائق سامنے لائے تو آپ چیخنا شروع کردیں گے۔ جماعت سے درخواست کرتا ہوں خود بھی جا کر باکس چیک کریں۔ فیس بک پر جیتا ہوا بندہ جیتا ہوا نہیں ہوتا ووٹ لینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پی ٹی آئی والوں کی خالہ کا گھر نہیں کہ جب چاہیں چلے جائیں جب چاہیں آجائیں۔ ہم نے ان کے چھکے چھڑا دئیے ہیں۔