وزیراعظم کے دورۂ یو اے ای کے ثمرات ابوظہبی نے دو ارب ڈالرز رول اوور کردیے

ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے رقم رول اوور کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر کیا گیا، اسحاق ڈار

فوٹو : سوشل میڈیا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (اے ڈی ایف ڈی) نے پاکستان میں رکھے گئے دو ارب ڈالرز رول اوور کردیے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ ابوظہبی نے رقم رول اوور کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا حالیہ دورہٌ متحدہ عرب امارات کے باعث کیا کیونکہ شہباز شریف نے اپنے دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے رقم رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔
Load Next Story