کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج
مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، بلال غفار عطا اللہ، سعید آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کا ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی کیماڑی آفس میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جیکسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 28/2023 ڈی سی آفس کیماڑی کے ملازم کاشف مبین کی مدعیت میں درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ تصادم کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی، بلال غفار عطا اللہ، سعید آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شبیر قریشی، حیدر خلیل، حضرت خلیل، طارق خان اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامز کیا گیا۔